منگلورو11جولائی (ایس او نیوز)یہاں تھوکوٹو کے قریب ایک چلتی ٹرین کے سامنے آٹو ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی جس کی شناخت پاٹوری پجاری (42)کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ آئیساگولی نامی بستی کا رہنے والا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اتوار شام کو اس نے اپنا آٹو ریلوے اسٹیشن کے پاس پارک کرنے کے بعد تھوکوٹو ریلوے اوور برج سے ٹرین کو آتے ہوئے دیکھ کر پٹریوں پر چھلانگ لگادی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق وہ ذہنی تناو اور مالی مشکلات کا شکار تھا۔ منگلورو ریلوے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔اور خود کشی کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔